ETV Bharat / international

Coronavirus in Malaysia: ملائیشیا میں کورونا انفیکشن کے 2842 نئے کیسز

وزارت کے مطابق کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں سے بیرون ملک سے آنے والے 332 مسافر متاثر پائے گئے ہیں جب کہ 2510 مقامی لوگوں کے رابطے میں آنے سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران مزید 31مریضوں کے جاں بحق ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 31591ہوگئی ہے۔

author img

By

Published : Jan 5, 2022, 2:04 PM IST

covid 19 infections
covid 19 infections

ملائیشیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (Coronavirus in Malaysia) کے انفیکشن کے 2842 معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 27,69,886 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

وزارت کے مطابق کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں سے بیرون ملک سے آنے والے 332 مسافر متاثر پائے گئے ہیں جب کہ 2510 مقامی لوگوں کے رابطے میں آنے سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران مزید 31مریضوں کے جاں بحق ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 31591ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے کہا کہ اس عرصے کے دوران کورونا وبا سے 2862 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 26,98,613 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں اب بھی 39,682 زیر علاج مریض ہیں جن میں سے 252 مریض آئی سی یو میں ہیں جبکہ 134 مریضوں کو سانس لینے میں دشواری کے باعث آکسیجن کی سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملیشیا کے وزیر اعظم نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا

ملائیشیا میں منگل کے روز تقریباً 2,41,595 افراد کو ویکسین (Vaccination in Malaysia) لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک میں کورونا کی پہلی خوراک لینے والے 79.7 فیصد اہل آبادی اور دونوں ڈوز لینے والوں میں سے 78.5 فیصد اور اہل آبادی کے 21 فیصد کو بوسٹر ڈوز مل چکی ہے۔

دریں اثنا، وزیر صحت خیری جمال الدین نے کہا کہ اومیکرون کے چار کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.