ETV Bharat / international

'ایران کے جوہری سائنسدان کے قتل میں میڈ ان اسرائیل اسلحے کا استعمال' - Iranian nuclear scientist

گذشتہ دنوں جب ایران کے جوہری سائنسداں محسن فخریزادہ کا قتل ہوا، تو ایران نے اس پر شدید رد عمل کا اظہار کیا اور کہا تھا کہ اس کا انتقام لیا جائے گا۔ تاہم یہ نہیں واضح تھا کہ سائنسداں کو کس نے قتل کیا تھا، لیکن ذرائع کے مطابق جس اسلحے سے ان کا قتل کیا گیا کہ وہ اسرائیل میں تیار ہوا تھا۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 30, 2020, 10:23 PM IST

ایران کے ایٹمی سائنسدان محسن فخریزادہ کے قتل میں استعمال کیا گیا اسلحہ اسرائیل میں بنا ہواتھا۔ پریس ٹی وی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے پیر کو یہ معلومات دی گئی۔ ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ جائے وقوع پر ملے اسلحے پر اسرائیل کا لوگو ہے اور اسرائیلی زبان میں لکھا ہوا ہے۔

ایجنسی کے مطابق وزارت دفاع کو ملزمان کی شناخت کے بارے میں نئی معلومات موصول ہوئی ہیں اور جلد ہی اس کو عام کیا جائے گا۔ مسٹر فخریزادہ وزارت کے جدت طرازی مرکز کے سربراہ تھے۔ گزشتہ جمعہ کو شمالی ایران کے ابسرد میں حملہ آوروں نے ان کا قتل کردیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنسدان کا ان کی بکتربند کار سے باہرنکالنے کے بعد ریموٹ کنٹرول مشین گن سے گولیاں چلاکر قتل کردیا گیا تھا۔ یہ واقعہ ایک دیگر ایرانی ایٹمی طبیعیات دان ماجد شہریاری کی دسیوں برسی سے دو روز قبل پیش آیا تھا۔

ایران کے وزیرخارجہ محمد جاوید ظریف نے الزام لگایا کہ سائنسدان کے قتل میں اسرائیل کا ہاتھ ہے اور بین الاقوامی برادری سے اس عمل کی مذمت کرنے کی درخواست کی۔ ہفتہ کو صدر حسن روحانی نے کہا کہ اس جرم کا معقول جواب دیا جائے گا۔

اسرائیل کے وزیراعظم دفتر نے کہا ہے کہ وہ فخریزادہ کے قتل میں اسرائیل کا ہاتھ ہونے کے تعلق سے ایران کے بیانات پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.