افغان وزارت دفاع نے طالبانی رہنما کی ہلاکت کا دعویٰ ٹویٹ کرکے کیا، جس میں انھوں نے ٹویٹ کیا کہ ،’بدخشاں کے ضلع وردوج میں جمعہ کے روز فضائیہ کی جانب سے کیے گئے حملے میں طالبان کا مقامی رہنما قاری حیدر اپنے 21 جنگجوؤں کے ساتھ ہلاک کردیا گیا، علاوہ ازیں حملے میں 23 جنگجوؤں کو بھی ہلاک کیا گیا ہے اور متعدد ٹھکانوں کو حملے میں تباہ کر دیا گیا ہے‘۔
وزارت نے بتایا کہ گذشتہ روز غزنی صوبے میں ہوئے ہوائی حملے میں 13 طالبان کو ہلاک کرنے اور دیگر تین زخمی ہونے کا بھی دعویٰ کیا تھا۔