ETV Bharat / international

نیپال: تودہ گرنے سے راستہ بند

گذشتہ ماہ نیپال میں شروع ہوئی بارش کے سبب ہونے والے سیلاب کی وجہ سے 131 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 48 افراد گم شدہ ہیں۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 6:15 PM IST

نیپال کے سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ ضلع دھادینگ میں زبردست بارش کے سبب مٹی کا تودہ گرنے کی وجہ سے سڑک بند ہو گئی ہے۔

ویڈیو

اس دوران دارالحکومت کاٹھمنڈو کو جوڑنے والا ہائی وے بلاک ہو گیا، جس کے سبب ایندھن اور دیگر چیزوں کی سپلائی بند گئی ہے۔

پولیس افسر ربندرا ریگمی نے بتایا کہ پرتھوی شاہراہ کے ساتھ دیگر راستے بھی یا تو بند ہو گئے ہیں یا پھر سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے بند سڑکوں کو بحال کرنے کا کام جاری ہے، تاکہ آمد و رفت کو بحال کیا جا سکے۔

شاہراہ پر ایک پل بھی تباہ ہو گیا ہے، جہاں سینکڑوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ یہ ایسا شاہراہ ہے جہاں سے سواری گاڑیاں اور ٹرانسپورٹ کے ٹرک گذر کر کاٹھمنڈو کا رخ کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.