ETV Bharat / international

کویت: غیر ملکی شہریوں کو دو ہفتوں تک ملک میں داخل ہونے پر پابندی - تجارتی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد

کویت کی حکومت نے کورونا وائرس (کووڈ-19) کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر دو ہفتوں کے لئے غیر ملکی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

Kuwait: Foreign nationals banned from entering the country for two weeks
کویت: غیر ملکی شہریوں کو دو ہفتوں تک ملک میں داخل ہونے پر پابندی
author img

By

Published : Feb 4, 2021, 2:10 PM IST

کنا نیوز ایجنسی نے بدھ کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ پابندی اتوار سے نافذ ہوگی۔ اسی کے ساتھ ہی حکومت نے ادویات اور گروسری اسٹورز کے علاوہ صبح آٹھ بجے سے پانچ بجے تک تجارتی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے علاوہ کویت نے عوامی تقریبات ، فٹنس سینٹرز اور سیلون کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے پروگراموں پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے بھی سفارت کاروں اور صحت کارکنوں سمیت دنیا کے 20 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ سعودی عرب نے یہ قدم کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی روک تھام کے لیے اٹھایا ہے ، جو نافذ العمل ہو گیا۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے یہ اطلاع دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.