ETV Bharat / international

جی 20 اجلاس: 'کتنا اچھا ہے مودی!'

جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ لی گئی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کر تے ہوئے رومن انگلش میں لکھا: 'کتنا اچھا ہے مودی'۔

'Kithana Acha he Modi', Australian PM Tweets Selfie With PM Modi at G20 Summit
author img

By

Published : Jun 29, 2019, 10:08 AM IST

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور آسٹرلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کے درمیان آج جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

اس کے بعد آسٹرلیائی وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم کے ساتھ سیلفی لی اور رومن انگلش میں لکھا: 'کتنا اچھا ہے مودی!'

وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے اس سیلفی کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر بھی کیا۔

'Kithana Acha he Modi', Australian PM Tweets Selfie With PM Modi at G20 Summit
آسٹرلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا ٹوئٹ۔

اس سیلفی میں دونوں رہنما مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اسکاٹ موریسن کا یہ ٹوئٹ کافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

جاپان کے شہر اوساکا میں جی 20 سربراہی اجلاس جاری ہے۔ اس اجلاس کا آج آخری دن ہے۔

اس اجلاس میں شرکت کے لیے دنیا بھر کے اہم رہنما اوساکا میں جمع ہیں۔ ان کے درمیان دو طرفہ ملاقاتوں اور میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیراعظم مودی گزشتہ تین دنوں کے دوران تقریبا درجنوں رہنماؤں سے ملاقات کر چکے ہیں۔ ان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے اور روسی صدر ولادیمیر پوتن شامل ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.