شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ملک کے سربراہ کم جونگ ان نے سیلاب سے ہونے والے نقصان سے متعلق بحالی کے منصوبے کا دورہ کیا ہے۔
ہفتہ کی دوپہر شمالی کوریائی ٹیلی ویژن نے 12 منٹ لمبی فوٹیج دکھائی، جس میں کم جون ان نے مکانات کی تعمیراتی جگہ کا دورہ کیا اور دھان کے کھیتوں کا بھی معائنہ کیا۔
کم جون ان نے یہ دورہ کب کیا تھا، اس کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے، تاہم یہ دورہ اگست کے اوائل کا بتایا گیا ہے۔
کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی دنوں سے جاری زبردست بارش کے باعث ایک ندی کا نالہ ٹوٹ گیا، جس سے 730 سے زائد واحد منزلہ مکانات اور 600 ہیکٹر دھان کے کھیت زیر آب آگئے اور 179 ہاؤسنگ بلاکس تباہ ہوگئے تھے۔
نیوز ایجنسی نے بتایا کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، اور کم جون نے فوج کو تعمیر نو کا حکم دے دیا ہے۔