ETV Bharat / international

جسٹس گلزار احمد پاکستان کے نئے چیف جسٹس مقرر

author img

By

Published : Dec 4, 2019, 8:07 PM IST

پاکستانی صدر عارف علوی نے نئے چیف جسٹس کی تقرری کو منظوری دے دی ہے۔

جسٹس گلزار احمد پاکستان کے نئے چیف جسٹس ہوں گے۔
وزارتِ قانون کی جانب سے بدھ کے روز جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس گلزار احمد کو ملک کا نیا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ جسٹس گلزار کی تقرری چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی جگہ پر ہوئی ہے۔ جسٹس گلزار موجودہ چیف جسٹس کے سبکدوش ہونےکے ایک دن بعد 21 دسمبر کو عہدہ سنبھالیں گے۔
صدر عارف علوی نے نئے چیف جسٹس کی تقرری کو منظوری دے دی ہے۔
جسٹس احمد کی پیدائش دو فروری سنہ 1957 کو کراچی کے معروف وکیل نور محمد کے یہاں ہوئی تھی۔ ابتدائی تعلیم شہر کے گلستاں اسکول سے ملی۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق جسٹس احمد نے کراچی کے گورنمنٹ نیشنل کالج سے بی اے کیا اور اس کے بعد شہر کے ہی ایس ایم لاء کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔
انہوں نے وکیل کی حیثیت سے 18 جنوری سنہ 1986 کو عملی زندگی کا آغاز کیا اور 04 اپریل سے سپریم کورٹ میں سرگرم ہوئے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.