ETV Bharat / international

برطانیہ کی بیشتر فوج کی افغانستان سے واپسی: جانسن - most British troops have left Afghanistan

وزیراعظم بورس جانسن نے جمعرات کو کہا کہ فوج کے بیشتر اہلکار افغانستان سے واپس لوٹ چکے ہیں اور سبھی جوانوں کا واپس لوٹنا جاری ہے۔

برطانیہ کی بیشتر فوج کی افغانستان سے واپسی: جانسن

author img

By

Published : Jul 8, 2021, 10:56 PM IST

بورس جانسن نے برطانوی پارلیمنٹ کو بتایاکہ "افغانستان میں نیٹو مشن میں بھیجے گئے تمام برطانوی فوجی اب واپس آ رہے ہیں۔ میں اپنی روانگی کے ٹائم فریم کا انکشاف نہیں کروں گا لیکن میں ایوان کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے بیشتر جوان پہلے ہی روانہ ہو چکے ہیں۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا کہ برطانیہ نے افغانستان میں نیٹو مشن کو کبھی کمتر نہیں سمجھا۔ انہوں نے فوجی جوانوں کے انخلا کے بعد بھی افغانستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دو دہائی بعد امریکہ نے بگرام ایئربیس خالی کیا

جانسن نے بتایاکہ "افغانستان میں بین الاقوامی فوج کی موجودگی کا ارادہ کبھی مستقل نہیں تھا۔ ہم اور ہمارے نیٹو اتحادی ہمیشہ اپنی افواج کو واپس بلانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ "

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.