ETV Bharat / international

کورونا کی وجہ سے جاپان میں دوبارہ لگ سکتی ہے ایمرجنسی - ٹوکیو اور تین ہمسایہ صوبوں میں ایمرجنسی کا اعلان

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پہلی مرتبہ کورونا وائرس کے 1300 سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد حکومت کچھ صوبوں میں دوبارہ ایمرجنسی لگانے پر غور کر رہی ہے۔ اس سے قبل 2020 کے اوائل ٹوکیو اور چھ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔

Japan to consider declaring another state of emergency over coronavirus
کورونا کی وجہ سے جاپان میں دوبارہ لگ سکتی ہے ایمرجنسی
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 1:54 PM IST

جاپان کے وزیر اعظم وشی ہیڈے سوگا نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ حکومت نئے سال کی تعطیل کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد دارالحکومت ٹوکیو اور تین ہمسایہ صوبوں میں ایمرجنسی کا اعلان کرنے پر غور کر رہی ہے۔

سوگا نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت پہلے سے طے شدہ وقت یعنی مارچ سے قبل فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لئے کورونا کی ٹیکہ کاری شروع کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹوکیو کے گورنر یوریکو کوئیکی اور چیبا، کاناگاوا اور سائیتاما کے عہدیداروں نے حکومت سے ہفتہ کو ایمرجنسی نافذ کرنے کی اپیل کی ہے۔

جاپان کے دارالحکومت میں پہلی مرتبہ کورونا وائرس کے 1300 سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ کیوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت نے مقامی انتظامیہ سے یہ قدم اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

جاپانی قانون کے مطابق کاروبارپر پابندی عائد کرنے کی اپیل مرکزی انتظامیہ کی بجائے مقامی انتظامیہ کی جانب سے کی جانی چاہئے۔

مزید پڑھیں:

جنوبی افریقہ: کورونا کے نئے اسٹرین کے پیش نظر سخت پابندیاں نافذ

واضح رہے کہ اس سے پہلے ٹوکیو اور دیگر چھ صوبوں میں ایمرجنسی کا اعلان 2020 کے اوائل میں جاپان میں کورونا کی پہلی لہر کے دوران اپریل میں کیا گیا تھا اور پورے ملک میں اس میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.