ETV Bharat / international

جاپان کے حکمران اتحاد کو ایوان زیریں میں اکثریت حاصل

author img

By

Published : Nov 1, 2021, 12:16 PM IST

حکمراں ایل ڈی پی اور کومیٹو پارٹی کے اتحاد نے 465 میں سے 293 نشستیں حاصل کی ہیں۔ ایل ڈی پی کو 261 اور کومیٹو پارٹی کو 32 سیٹیں ملیں ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانسٹیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کو 96 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔

Japan: Kishida’s coalition wins absolute majority in parliament

جاپان میں حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور کومیٹو پارٹی کے اتحاد نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں 293 نشستیں حاصل کیں۔

جاپان میں اتوارکے روز پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ تمام پولنگ مراکزکل مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے کھل گئے تھے۔ رائے دہندگان نے مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے تک اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ووٹوں کی گنتی پیر کی صبح تقریباً 5 بجے تک مکمل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فوومیو کیشیدا جاپان کے نئے وزیراعظم منتخب

حکمراں ایل ڈی پی اور کومیٹو پارٹی کے اتحاد نے 465 میں سے 293 نشستیں حاصل کی ہیں۔ ایل ڈی پی کو 261 اور کومیٹو پارٹی کو 32 سیٹیں ملیں ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانسٹیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کو 96 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.