اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس نے پیر کو شام سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اسرائیلی فوج نے 4 عسکریت پسندوں پر حملہ کیا، جنہوں نے دونوں ممالک کو تقسیم کرنے والی باڑ کے ساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی کوشش کی تھی۔
شام میں حالیہ اسرائیلی فضائی حملے میں لبنانی ملیشیا 'حزب اللہ' کے ایک عسکریت پسند کی ہلاکت کے بعد اسرائیل کے شمالی سرحدی علاقے پر زبردست کشیدگی کے درمیان یہ واقعہ پیش آیا ہے۔
فضائی حملے کے بعد اسرائیل کے زیر کنٹرول گولان ہائٹس کو شام کی جانب سے دھماکہ خیز مواد کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا اور اسرائیل نے اس کے جواب میں شامی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
اسرائیل مزید جوابی کارروائی کے لئے کوشاں ہے۔ گذشتہ ہفتے اسرائیل نے دعوی کیا تھا کہ اس نے حزب اللہ کے عسکریت پسندوں کے ذریعہ لبنان سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔