اسماعیل صابری یعقوب نے ہفتہ کے روز ملائیشیا کے نویں وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔ صابری نے محی الدین یاسین کی جگہ لی ہے، جنہوں نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں اکثریت کی حمایت سے محروم ہونے کے بعد پیر کو استعفیٰ دے دیا تھا۔
الجزیرہ کے مطابق صابری ملک کے طویل ترین حکمران جماعت یونائیٹڈ ملیشیا نیشنل آرگنائزیشن (یو ایم این او) کے ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں، لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وہ ایک اسٹاپ گیپ رہنما ہیں جن سے طویل عرصے سے چلنے والی ہنگامہ آرائی کے ختم ہونے کا بہت کم امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملیشیا کے وزیر اعظم نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا
ملائیشیا کے شاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ نے جمعہ کو اسماعیل صابری کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا۔