اتوار کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں طلبا نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے دوران تعلیمی سال کے پہلے دن اپنے کلاسز کا رخ کیا۔
بغداد میں لڑکیوں کے اںٹرمیڈیٹ اسکول 'ذات السلاسل' میں اساتذہ نے دروازے پر آنے والی طالبات کا کئی ماہ بعد استقبال کیا۔
اسکول آنے والی سبھی طالبات، اساتذہ اور عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسکول میں ماسک پہنیں اور ادھر ادھر ہاتھ لگانے سے پرہیز کریں۔
اسکول کی پرنسپل باتول علی حسین نے بتایا کہ ہر کلاس میں طالبات کی تعداد 50 سے کم ہو کر 10 کے قریب ہوگئی ہے۔
کورونا وبائی بیماری کے نتیجے میں رواں برس فروری ماہ میں عراق میں تمام اسکول بند کر دیے گئے تھے جس کے سبب ملک بھر میں تقریبا 10 ملین بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے۔
عراق میں کورونا وائرس کے واقعات میں اضافہ جاری ہے، لیکن گذشتہ ہفتوں کے مقابلے میں متاثرین کی تعداد میں تھوڑی کمی درج کی گئی ہے۔