ETV Bharat / international

Iran Presidential Election: بھارت میں مقیم ایرانی شہریوں کے لیے ووٹنگ کا انتظام

author img

By

Published : Jun 18, 2021, 9:47 PM IST

Updated : Jun 18, 2021, 9:52 PM IST

بھارت کے شہر دہلی، ممبئی، پونے، بنگلور اور حیدر آباد میں مقیم ایرانی شہریوں کے لیے پولنگ مراکز قائم کیے گئے تھے، تاکہ یہاں مقیم ایرانی شہری اپنے ملک کے تیروہیں صدارتی انتخابات کے تحت اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں۔

iranians-can-vote-in-hyderabad-for-iran-president-poll
ایرانی شہریوں کے لئے ووٹنگ کا انتظام

ایران میں آج تیرہویں صدارتی انتخابات کے تحت ووٹ ڈالے گئے۔ بھارتی شہروں میں مقیم ایرانی باشندوں کے لئے بھی پولنگ مراکز قائم کئے گئے تھے۔

بھارت کے شہر دہلی ،ممبئی، پونے، بنگلور اور حیدر آباد میں مقیم ایرانی شہریوں کے لئے پولنگ مرکز قائم کئے گئے تھے ۔تاکہ ایرانی باشندے اپنے ملک کے تیروہیں صدارتی انتخابات کے تحت اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں۔

ایران : بھارتی شہروں میں مقیم ایرانی شہریوں کے لئے ووٹنگ کا انتظام

حیدر آباد کا معروف علاقہ بنجارہ ہلز میں واقع ایرانی قونصل خانوں میں پولنگ اسٹیشن قائم کیاگیاتھا۔جہاں ایرانی باشندوں نے صبح آٹھ بجے تا شام 6 بجے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

بھارت میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے با وجود ایرانی باشندوں نے مذکورہ انتخابات میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہوے ووٹ دیا۔

حیدر آباد میں واقع ایرانی قونصل جنرل کی درخواست پر ریاستی حکومت اور انتظامیہ نے مذکورہ انتخابات میں ایرانی باشندوں کو اپنا تعاون پیش کیا۔

ایران کے وضع کردہ اصول وقوانین کے مطابق ملک کے اندر اور باہر مختلف پولنگ مراکز پر انتخابی نتائج کے اعلان کی ذمہ داری وزارت داخلہ کے انتخابی کمیشن ذمہ ہے ۔ جس کا اعلان ووٹوں کی حتمی گنتی کے بعد کیاجائیگا

حیدر آباد میں واقع ایرانی قونصل خانہ کے جنرل مہدی شاہروخی نے مذکورہ انتخابات میں تعاون کرنے پر بنجارہ پہاڑی پولیس اسٹیشن کے حکام، تلنگانہ، حیدر آباد اور کرناٹک حکومتوں کا شکریہ اداکیا ۔

Last Updated : Jun 18, 2021, 9:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.