ETV Bharat / international

Iran Turkey Relations: ایرانی صدر نے ترکی کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عہد کیا

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے علاقائی استحکام کے لیے ترکی کے ساتھ تعلقات Iran Turkey Relations اور تعاون کو مضبوط بنانے کا عہد کیا ہے۔

Iranian President Ibrahim Raeisi
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی
author img

By

Published : Jan 23, 2022, 7:46 PM IST

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان کے ساتھ فون پر بات چیت Iran Turkey President Conversation کے دوران کہا کہ "ایران کا ترکی کے ساتھ تعلقات Iran Turkey Relations اور تعاون کے بارے میں ایک طویل المدتی اور جامع نظریہ ہے اور ہم ترکی کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کے منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔"

رئیسی نے خطے میں طویل مدتی سلامتی اور استحکام کے واحد راستے کے طور پر ممالک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اردوغان نے کہا کہ ترکی نے ایران کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے متنوع اقتصادی تعاون کی فہرست تیار کی ہے اور جلد ہی تہران کا دورہ کرنے کی امید بھی ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ebrahim Raisi in Moscow: ایران تمام ممالک کے ساتھ مذاکرات کا خواہاں

ترک صدر نے ایران کی جانب سے ترکی کو توانائی کی فراہمی جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انقرہ ایران کو توانائی فراہم کرنے والا قابل اعتماد ملک سمجھتا ہے۔

اردوغان نے علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے میں ایران کے ساتھ اپنے ملک کے تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.