ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے منگل کے روز بتایا کہ "اگر یہ ثابت ہوجائے کہ اسرائیل کی حکومت ذمہ دار ہے اور اس واقعے کے پیچھے اسی کا ہاتھ ہے تو پھر اسے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ اس کے بعد اسرائیلی حکومت کو پتہ چل جائے گا کہ اس نے کتنی بڑی بے وقوفانہ حرکت کی ہے۔ جوہری امور پر بات چیت کے دوران ایران کو اس مسئلے پر کچھ کہنا پڑے گا"۔
جواد ظریف نے روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف کے ساتھ بات چیت کے بعد پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ انہوں نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ یورینیم کی افزودگی کے لئے نطنز جوہری پلانٹ کو جلد ہی نیکسٹ جنریشن کے سنٹرفیوز سے لیس کیا جائے گا۔