ETV Bharat / international

انڈونیشیا کے صدر نے چرچ گیٹ پر ہوئے حملے کی مزمت کی

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے سلاویسی جزیرے پر واقع چرچ کے باہر ہوئے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گرد انہ حملہ قرار دیا ہے۔ یہ بات صدر ویدودو نے نیوز ایجنسی انتارا سے گفتگو کے دوران کہی۔

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو
انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو
author img

By

Published : Mar 29, 2021, 12:22 PM IST

صدر جوکو ویدودو نے کہا کہ 'میں مکاسر میں سیکریڈ ہارٹ آف جیسس کیتھیڈرل چرچ کے گیٹ کے قریب ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ دہشت گردی انسانیت کے خلاف ایک جرم ہے اس کا کسی بھی قسم کی دینی تعلیم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ تمام مذاہب دہشت گردی کے خلاف ہیں'۔

انڈونیشیائی صدر نے کہا کہ انہوں نے پولیس کو اس واقعے کی تفصیلی تحقیقات کی ہدایات دی ہے۔

انڈونیشیا کے جنوبی سلاویسی صوبے کے دارالحکومت مکاسر میں اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 10:28 بجے سیکریڈ ہارٹ آف جیسس کیتھیڈرل چرچ کے گیٹ کے قریب دھماکہ ہوا تھا، اس دھماکے میں اب تک کم از کم 19 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دو مشتبہ حملہ آور ایک موٹرسائیکل پر سوار تھے اور انہوں نے چرچ کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن انہیں چرچ کے سکیورٹی عملہ نے روک دیا جس کی وجہ سے چرچ کے باہر ہی دھماکہ ہوا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.