انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے مغربی صوبے جاوا کے شہر بکاسی میں شدید سیلاب کی وجہ سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں اور لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
یہ سیلاب دریائے سیٹیرم کے پاس بنے باندھ ٹوٹ جانے سے آیا ہے اور جس کی وجہ سے چاروں طرف پانی بھرگیا ہے۔
ایک مقامی شخص نے بتایا کہ 'دریا کے پاس بنے باندھ ٹوٹ جانے کی وجہ سے یہ سیلاب آیا ہے'۔
سیلاب کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا ہے اور لوگ اپنے اپنے مکانات، گھروں کو چھوڑ کر دوسرے علاقے میں جانے پر مجبور ہیں۔
اس علاقے میں سیلاب کی وجہ سے ہزاروں مکانات 100 سے 250 سنٹی میٹر (40 سے 100 انچ) پانی میں ڈوب چکے ہیں اور بجلی کاٹ دی گئی ہے۔
قومی آفات سے نمٹنے والی ایجنسی کا کہنا ہے کہ بیکاسی ضلع کے چار گاؤں اور ضلع کاروانگ کے 34 گاؤں میں 28 ہزار سے زائد باشندے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
کم از کم 4184 افراد کو اس عاقے سے نکالا جا رہا ہے۔
حالیہ دنوں میں موسلادھار بارش اور تیز سمندری طوفان نے انڈونیشیا کے بیشتر حصے میں درجنوں لینڈ سلائیڈنگ اور بڑے پیمانے پر سیلاب کا باعث بنا ہے۔
انڈونیشیا کا مغربی صوبہ جاوا 17 ہزار جزیروں پر مشتمل ہے جہاں لاکھوں افراد پہاڑی علاقوں یا زرخیز میدانی علاقوں میں ندیوں کے قریب رہتے ہیں۔