ETV Bharat / international

انڈونیشیا: انتخابی نتائج کے خلاف عدالت میں درخواست - انتخابی نتائج

انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات میں شکست خوردہ امیدوار پربوو سبياٹو نے ملک کے آئینی عدالت میں درخواست دائر کرکے انتخابی نتائج کو چیلنج کیا ہے۔

سبيانٹو نے انتخابات کے نتائج کو عدالت میں چیلنج کیا
author img

By

Published : May 25, 2019, 2:24 PM IST

اس انتخاب میں صدر جوكو ویدودو نے اپوزیشن لیڈر سبيانٹو کو شکست دی تھی جس کے بعد وسیع پیمانہ پر احتجاج و مظاہرہ شروع ہوا۔
اسٹریٹس ٹائمزنے سبيانٹو کے حوالہ سے رپورٹ میں لکھااس راستے سے (پٹیشن کے ذریعے) ہم انڈونیشیا کے لوگوں کے مطالبات کو رکھ رہے ہیں کیونکہ جس طرح سے الیکشن کرائے گئے اس سے لوگوں میں مایوسی اور تشویش ہے۔
ہمیں کئی لوگوں سے رپورٹ ملی جس میں انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے خود دیکھا کہ انتخابات کے آخری دور تک کئی طرح کی نا انصافی کی گئی۔ ہم یقیناً یہ مکمل طور پر یقینی بنانا چاہیں گے کہ ہماری جمہوریت زیادہ عرصہ تک برقرار رہے۔
سبيانٹو کے جمعہ کو درخواست دائر کرنے کے دوران نائب صدر کے عہدہ کے امیدوار سودیہ گو اونو بھی ان کے ساتھ تھے۔
خیال رہے انڈونیشیا میں 17 اپریل کو عام انتخابات ہو ئے تھے جس میں عوام نے صدر اور نائب صدر اور ممبران پارلیمنٹ کو منتخب کیا۔
انتخابات کے نتائج کا اعلان منگل کو کیا گیا تھا۔ اس کے مطابق سبکدوش ہونے والے صدر ویدودو نے 55 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ سبيانٹو کو 45.5 فیصد ووٹ ملے۔
اپوزیشن کے حامیوں نے انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا اور سڑکوں پر اتر آئے۔ اس دوران اپوزیشن کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی جس میں پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے۔
اسٹریٹس ٹائمز کے مطابق اس دوران ہونے والے تشدد میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 700 سے دیگر زخمی ہو گئے۔

Intro:Body:

dfg

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.