قزاقستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے فوجی سفارت کاری کے تحت بھارت اور قزاقستان کے مابین پانچویں مشترکہ مشق ‘‘قازانڈ-21’’ 30 اگست سے 11 ستمبر تک قزاقستان میں ہوگا۔ یہ تربیتی مش قزاقستان کے ٹریننگ نوڈ عائشہ بی بی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
بھارتی فوجی دستے کی نمائندگی ایک کنٹینجینٹ کمانڈرکی قیادت میں 90 جوانوں پرمشتمل بہار ریجمنٹ کی ایک بٹالین کرے گی۔ قزاقستان فوج کی نمائندگی ایک کمپنی گروپ کرے گا۔
اس مشق سے بھارت اور قزاقستان کی مسلح فورسیز کو ایک موقع ملے گا کہ وہ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ شورش پسندی مخالف /پہاڑی، دیہی پس منظر میں دہشت گردی مخالف آپریشن کے لیے تربیت حاصل کرسکیں۔ مشترکہ فوجی مشق کے امکانات میں پیشہ ورانہ تبادلے، سب یونٹ کی سطح پر دہشت گردی مخالف ماحول میں آپریشن کی منصوبہ بندی اور اسے انجام دینا اور شورش پسندی مخالف/دہشت گردی مخالف کارروائیوں میں اسلحہ، کامبیٹ شوٹنگ اور تجربوں سے متعلق مہارت کا تبادلہ شامل ہے۔
یہ مشق 48 گھنٹے کی طویل اختتامی مشق کے بعد ختم ہوگی، جس میں چھپنے کے ایک نیم دیہی علاقے میں دہشت گردوں کو ختم کرنے کا ایک منظر شامل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت اور قزاقستان کے مابین دفاعی ویبنارکا انعقاد
اس فوجی مشق سے باہمی اعتماد، انٹر-آپریبلٹی کو استحکام حاصل ہوگا اور بھارت -قزاقستان کی مسلح فورسیز کے درمیان بہترین کارروائیوں کا تبادلہ ممکن ہوسکے گا۔
(یو این آئی)