ETV Bharat / international

افغانستان سے امریکی انخلا پر انڈیانا یونیورسٹی کے پروفیسر کا تبصرہ

امریکہ کے بلومنگٹن میں واقع انڈیانا یونیورسٹی کے پروفیسر سمت گنگولی نے افغانستان میں 20 سال رہنے کے بعد امریکی افواج کی جانب سے بگرام ایئربیس کا انخلا کے بارے میں تبصرہ کیا۔ سمت گنگولی نے بگرام ایربیس کی اہمیت اور اسے کس لیے استعمال کیا گیا تھا، اس پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکی افواج کے انخلا کا افغستان کے مستقبل پر کیا اثر پڑسکتا ہے۔

افغانستان سے امریکی انخلا پر انڈیانا یونیورسٹی کے پروفیسر کا تبصرہ
افغانستان سے امریکی انخلا پر انڈیانا یونیورسٹی کے پروفیسر کا تبصرہ
author img

By

Published : Jul 9, 2021, 4:45 PM IST

انڈیا یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کے ممتاز پروفیسر سمت گنگولی نے افغانستان سے امریکی انخلا پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ بگرام ایئربیس انتہائی اہمیت کا حامل فوجی اڈہ تھا۔ یہاں سے امریکی افواج نے افغانستان بھر میں القاعدہ اور طالبان کو نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بگرام ہوائی اڈہ انتہائی جدید طرز کا تھا جہاں افواج کےلیے تمام ترسہولتیں مہیا کرائی گئیں تھی اور سیکورٹی کے اعتبار سے بھی انتہائی محفوظ مانا جاتا تھا۔

افغانستان سے امریکی انخلا پر انڈیانا یونیورسٹی کے پروفیسر کا تبصرہ

سمت گنگولی نے بتایا کہ امریکی افواج کی جانب سے بگرام ایئربیس کا انخلا کئے جانے کے بعد افغان فورسس کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال پورے گلف خطہ میں امریکہ کا ایئربیس صرف قطر میں ہی واقع ہے، جس کی وجہ سے اب افغانستان میں القاعدہ اور طالبان کے خلاف کاروائی کےلیے امریکہ کو دشواری ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے باوجود جنگ زدہ ملک میں 600 سے زائد امریکی فوجی تعینات رہیں گے جو امریکی سفارتخانہ و دیگر مفادات کا تحفظ کریں گے۔ سمت گنگولی نے بتایا کہ افغانستان سے امریکی افواج کا ڈرامائی انداز میں انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.