ETV Bharat / international

بھارت یو این ایس سی کی تین اہم کمیٹیوں کی سربراہی کرے گا

بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی تین اہم کمیٹیوں کی سربراہی کرے گا۔ ان کمیٹیوں میں طالبان پر پابندی کی کمیٹی، انسداد دہشت گردی کمیٹی (سی ٹی سی) اور لیبیا سے متعلق پابندی کی کمیٹی شامل ہیں۔

india to chair unsc's crucial taliban and libya sanctions panel on counter terrorism
بھارت یو این ایس سی میں کمیٹیوں کی سربراہی کرے گا
author img

By

Published : Jan 8, 2021, 8:01 PM IST

اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے ٹی ایس تیرومورتی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں عارضی رکن کے طور پر بھارت اپنے دو سالہ میعاد کے دوران، طالبان اور لیبیا پابندیوں کی کمیٹیوں اور انسداد دہشت گردی کمیٹی کی سربراہی کرے گا۔

اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے ٹی ایس تیرومورتی

بتا دیں کہ بھارت کے مستقل نمائندے ٹی ایس تیرومورتی اس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

گذشتہ جمعہ کو کونسل میں اپنی دو سالہ میعاد کا آغاز کرنے والا بھارت، یو این ایس سی کو بہتر بنانے کے لیے برسوں سے جاری کوششوں میں سب سے آگے رہا ہے۔

india to chair unsc's crucial taliban and libya sanctions panel on counter terrorism
اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے ٹی ایس تیرومورتی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مختلف امور پر معاون ادارہ تشکیل دیتی ہے۔ کونسل کے کل 15 ممبر ہیں، جن میں سے 5 مستقل اور 10 عارضی ممبر ہیں۔

اس معاملے میں اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے، ٹی ایس تیرومورتی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہے کہ بھارت کو سلامتی کونسل کی تین اہم کمیٹیوں کی سربراہی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ان کمیٹیوں میں طالبان پر پابندی کی کمیٹی، انسداد دہشت گردی کمیٹی (سی ٹی سی) اور لیبیا سے متعلق پابندی کی کمیٹی شامل ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن سلامتی کی ترقی اور پیشرفت کے لیے طالبان پابندیوں کی کمیٹی ہمیشہ ہی بھارت کی پہلی ترجیح رہی ہے۔

اس موقع پر مورتی نے کہا کہ اس کمیٹی کی سربراہی سے افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی اور امن کو نقصان پہنچانے والوں پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملے گی۔

اس دوران، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بھارت کا نقطہ نظر ہمیشہ رہا ہے کہ امن اور تشدد دونوں ساتھ نہیں چل سکتے۔

قابل ذکر ہے کہ تیرومورتی سنہ 2022 میں انسداد دہشت گردی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ اس برس، بھارت اپنی آزادی کا 75 واں سال منائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ذکی الرحمن لکھوی کو 15 برس کی قید

لیبیا پر تیرومورتی نے کہا کہ لیبیا پابندیوں کی کمیٹی کے تحت لیبیا پر اسلحہ کی خریداری پر پابندی عائد تھی اور املاک ضبط کرنے سمیت کچھ دیگر پابندیاں عائد کر دی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس کمیٹی کی صدارت ایک نازک وقت پر کر رہے ہیں جب عالمی برادری کی توجہ لیبیا امن پر ہے۔

بھارت نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں 2021-22 کے دور میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پہلی ترجیح ہوگی۔

بتا دیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کونسل کے ممبر کی حیثیت سے کہا تھا۔ بھارت دہشت گردی سمیت انسانیت کے دشمنوں کے خلاف آواز اٹھانے میں دریغ نہیں کرے گا اور ہمیشہ امن، سلامتی اور خوشحالی کی حمایت میں بات کرے گا۔

اس سے قبل بھارت میں سابقہ ​​سفیر ہردیپ سنگھ پوری نے 2011-12 میں انسداد دہشت گردی کمیٹی کی سربراہی کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.