ETV Bharat / international

بھارت کا ایک اور سرجیکل اسٹرائیک

بھارتی فضائیہ کے طیارے آئی اے ایف نے لائن آف کنٹرول(ایل اوسی کے) پار جاکر دہشت گردوں کے کمپوں پر 1000 کلو گرام کا بم گرایا۔

loc
author img

By

Published : Feb 26, 2019, 9:42 AM IST

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں بالا کوٹ کے مقام پر بھارتی فضائی کے حملے میں 200 سے 300 کے درمیان شدت پسندوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق بھارتی لڑاکا طیاروں نے تقریبا ساڑھے تین بجے سرحد پار جا کر شدت پسندوں کے ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کیے۔

بتایا جا رہا ہے کہ شدت پسندوں کے ٹھکانے پر 1000 کلو گرام بم گرائے گئے ہیں۔ اس حملے میں پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے، بالا کوٹ، مظفر آباد اور چرکوٹ میں قائم شدت پسند تنظیم جیش محمد کے ٹھکانے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

تاہم مرکزی حکومت کو اس آپریشن کے حوالے سے فوج کی جانب سے تفصیلی رپورٹ کا انتظار ہے۔

اس معاملے میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور وزیر دفاع نرملا سیتا رمن وزیراعظم مودی کو بریفنگ دیں گے۔

اس آپریشن میں شدت پسندوں کے لانچنگ پیڈ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
پاکستانی فوج کے ترجمان نے بھارتی فضائیہ پر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر کے پاکستانی سرحد میں دراندازی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

undefined

پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے الزام عائد کیا کہ بھارتی فضائیہ نے مظفر آباد سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی۔

آصف غفور نے اپنے ٹویٹر صحفہ پر لکھا کہ: 'انڈین ایئر فورس کے طیارے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہو ئے پاکستانی حدود میں داخل ہو گئے، تاہم پاکستان ایئر فورس کے فوری طور پر حرکت میں آنے سے بھارتی جنگی طیاروں کو واپس لوٹنا پڑا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ واپسی میں بھارتی فضائیہ کے جگی طیارے نے بالاکوٹ کے پاس کچھ گرایا ہےلیکن کچھ نقصان نہیں ہوا ہے'۔

Intro:Body:

jeelani

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.