ریاست مغربی بنگال میں بین الاقوامی سرحد پر بنگلہ دیش کے فوجی اہلکار کی فائرنگ میں بھارت کے بی ایس ایف کے ایک جوان 17 اکتوبر2019 کو ہلاک ہوگئے، جب کہ دیگر فوجی جوان کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔
یہ واقعہ کاکمری سرحد کے پاس کا ہے، جو کہ ریاست مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع میں پڑتا ہے۔ کاکمری دارالحکومت کولکاتہ سے محض 200 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
سنہ 2005 میں 16 اپریل کو بی ایس ایف کمانڈنٹ جیون سنہا کو بنگلہ دیش - تریپورہ سرحد پر لنکامورا میں انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
اسی طرح سنہ 2003 کے اپریل ماہ کی 16 تاریخ کو ہی تریپورہ کے اکھاورا میں ایک تصادم پیش آیا، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سنہ 2001 میں 16 اپریل کو بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ بی ڈی آر نے میگھالیہ کے پیر دیواہ میں بی ایس ایف کے 16 جوانوں کو ہلاک کردیا تھا۔