ایران اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کے لئے 'عمران خان سعودی عرب کے علاوہ ایران کے سرکاری دورہ پر بھی تہران جا ئیں گے۔'
ان کے ایجنڈے میں علاقے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے راستہ تلاش کرنے کو لے کر تبادلہ خیال کرنا شامل ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے کے بعد کہا تھا کہ 'امریکہ اور سعودی عرب نے ریاض اور ایران کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لئے ثالثی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔'
اس کے بعد ہی عمران خان کے دورے طے کئے گئے ہیں۔