ETV Bharat / international

عمران خان نے محمد بن سلمان سے کشمیر کے حالات پر تبادلہ خیال کیا - بات چیت

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے منگل کو سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر کشمیر کے حالات کے سلسلے میں بات چیت کی۔

عمران خان نے محمد بن سلمان سے کشمیر کے حالات پر تبادلہ خیال کیا
author img

By

Published : Aug 27, 2019, 3:14 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 11:31 AM IST

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقے کے حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔ خان نے ولی عہد کو کشمیر کی تازہ صورتحال کی اطلاع دی۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بھارت کے فیصلے کے بعد پاکستان بوکھلایا ہوا ہے اور دنیا کو اس مسئلے پر اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ہفتے کو متحدہ عرب امارات نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو اپنے ملک کے اعلی شہری اعزاز 'آرڈر آف زید' سے نوازا ہے، جس کے بعد پاکستان اور بھی پریشان ہے۔

اس دوران مسٹر مودی نے پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے واضح الفاظ میں کہہ دیا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر سمیت سبھی مسئلے دوطرفہ ہیں اور ان میں کسی تیسرے فریق کا کوئی رول نہیں ہوسکتا۔ مسٹر مودی نے جی-7 ملکوں کے چوٹی کانفرنس سے الگ مسٹر ٹرمپ کےساتھ پریس کانفرنس میں کہا، ’’بھارت اور پاکستان کے درمیان سبھی مسئلے دوطرفہ ہیں اور ہم ان کے لئے دنیا کے کسی بھی ملک کو زحمت نہیں دیتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ بھارت اور پاکستان جو 1947سے پہلے ایک ہی تھے، مل کر سبھی مسئلوں پر بحث بھی کرسکتے ہیں اور ان کا حل بھی نکال سکتے ہیں”۔

کشمیر مسئلے پر ثالثی کی پیش کش کرچکے مسٹر ٹرمپ نے مسٹر مودی کی بات سے اتفاق ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ،’’ہم نے کل رات (اتوار کی شب) کشمیر کے بارے میں بات کی۔ وزیراعظم کا خیال ہے کہ یہ مسئلہ ان کے کنٹرول میں ہے۔ وہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں گے اور مجھے بھروسہ ہے کہ وہ بہت بہتر کریں گے۔‘‘

مودی نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کئی دوطرفہ مسئلے ہیں۔ مسٹر خان جب الیکشن جیتے تھے تو انہوں نے مبارکباد دینے کے لئے انہیں ٹیلی فون کیا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کو غریبی، ناخواندگی اور بیماریوں سے لڑنا ہے۔ دونوں ملک مل کر غریبی اور بے انتظامی کے خلاف لڑیں اور دونوں کے عوام کی بھلائی کے لئے مل کر کام کریں۔‘‘

واضح رہے کہ خان نے ٹرمپ سے کشمیر مسئلے پر ثالثی کرنے کی اپیل کی تھی لیکن مسٹر مودی کے ٹرمپ کے سامنے صورت حال واضح کرنے اور کسی بھی قسم کی ثالثی سے انکار کرنے کے بعد پڑوسی ملک دیگر ذرائع سے اس مسئلے کو بھٹکانے کی کوشش میں لگا ہے۔

خان کے ملک سے خطاب کے دوران بھارت کو نیوکلیائی جنگ کی دھمکی کے ایک دن بعد منگل کو وہاں کے ریلوے کے وزیر شیخ راشد احمد نے بھی جنوبی ایشیا کے دو پڑوسی ملکوں کے درمیان نیوکلیائی جنگ چھڑنے کی پھر سے دھمکی دی ہے۔

Intro:Body:

Imran Khan calls Saudi Prince for 2nd time; discusses Kashmir

Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 11:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.