پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے یہ اطلاع دی۔
وزیراعظم مودی نے مسٹر خان کو اس کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی حکومت کی 'پڑوسی پہلے' کی پالیسی کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کیا۔
انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم کو اپنے پہلے کی اس تجویز کی یاد دلائی جس میں مودی نے مل کر غربت سے لڑنے کی بات کہی تھی۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ 'وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ہم منصب مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ خان نے جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کے لیے بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کو ایک بار پھر دہرایا ہے۔'
مودی نے ہفتہ کو قومی جمہوری اتحاد کے نو منتخب اراکین پارلیمان سے ہندو ۔ مسلم بھائی چارے کے ماڈل پر کام کرنے کی اپیل کی تھی۔
واضح رہے کہ 17 ویں لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو 303 سیٹیں جبکہ کانگریس کو صرف 52 سیٹیں ملی ہیں۔ دنیا بھر کے رہنماؤں نے مودی کو جیت پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید اور نیپال کے سابق وزیر اعظم مادھو نیپال نے بھی فون پر مودی کو مبارک باد دی۔