سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس کا ایجنڈا "یوکرین کی صورتحال کے تحفظ، سلامتی اور حفاظتی اقدامات کے مضمرات" ہوگا۔ ایک سفارت کار نے بتایا کہ کناڈا اور پولینڈ نے یوکرین کی درخواست پر ملاقات پر اتفاق کیا جو آئی اے ای اے بورڈ کا رکن نہیں ہے۔
یوکرین کی وزارت برائے تحفظ ماحولیات اور قدرتی وسائل نے جمعہ کے روز آئی اے ای اے کو چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ پر اپنا قبضہ ختم ہونے کی اطلاع دے دی ہے۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے پھر روسی اور یوکرینی دونوں فوجوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے اقدامات سے باز رہیں جس سے پلانٹ کے جوہری ری ایکٹر کی حفاظت کو خطرہ ہو۔
روسی فضائیہ نے شمالی یوکرین میں چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ (NPP) کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق، این پی پی گارڈ بٹالین کے روسی فوجیوں اور یوکرین کے فوجیوں نے مشترکہ طور پر پاور یونٹس اور پلانٹ کو محفوظ بنانے کے لیے ایک معاہدہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
روسی وزارت دفاع نے کہا کہ خصوصی آپریشن میں صرف یوکرین کے فوجی ڈھانچے کو نشانہ بنا یا جارہا ہے اور شہری آبادی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ اس کا یوکرین پر قبضے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
یو این آئی