پولیس نے کہا کہ 'ہم نے ہوائی اڈے پر غیر قانونی طور پر جمع ہونے، جارحانہ ہتھیار رکھنے، پولیس افسران پر حملہ اور امن کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے'۔
ہانگ کانگ ہوائی اڈے پر ہو رہے مظاہرے کی وجہ سے گذشتہ روز پروازیں متاثر رہیں۔
جمہوریت نواز حوالگی بل کی مخالفت میں دو مہینہ سے زائد وقت سے مظاہرہ کر رہے ہیں۔حالاں کہ ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام اس بل کے ختم ہونے کا اعلان کر چکی ہیں۔
ہانگ کانگ کی ایک عدالت نے مظاہرین کو ہوائی اڈے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے یہ حکم ہوائی اڈے پر مظاہرین کے جمع ہونے اور پولیس افسران پر حملہ کرنے کے واقعے کے بعد دیا ہے۔
جمہوریت حامیوں نے حوالگی بل کی مخالفت میں منگل کو ہوائی اڈے پر مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے دوسرے دن بھی فضائی سروس متاثر رہی۔ دوسری جانب حکومت نے ایئرپورٹ پر کارکردگی اور پولیس افسران پر حملہ کرنے کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔
ہانگ کانگ کی حکومت نے ہوائی اڈے پر تشدد احتجاج و مظاہرہ کی مذمت کی ہے۔
حکومت نے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پرتشدد مظاہروں اور پولیس اہلکاروں پر حملے کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔
حکومت نے ایک بیان جاری کرکے کہا حکومت توہین اور مہذب معاشرے کو ختم کر دینے والی پرتشدد کارروائیوں کی سخت مذمت کرتی ہے۔ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے گی۔
سرکاری بیان میں ہوائی اڈے پر مظاہرین کے جمع ہونے، ہوائی اڈے کی سروسز کو مفلوج کرنے اور سفر میں خلل ڈالنے کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا رات میں کچھ متشدد مظاہرین نے ہڑدنگ مچایا۔ انہوں نے ایک مسافر اور رپورٹر کے ساتھ مارپیٹ کی۔
اس کے ساتھ ساتھ ایک ایمبولینس کے عملہ کو مسافر کو اسپتال لے جانے سے روکا۔ کئی مظاہرین نے ایک پولیس افسر پر حملہ کیا اور اس کی ذاتی سیکورٹی کو شدید خطرے میں ڈال دیا۔
قابل ذکر ہے کہ جمہوریت کے حامیوں نے حکومت کے خلاف ہوائی اڈے پر منگل کو مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے ہوائی جہاز سروس روکنا پڑی۔
جمہوریت نواز متنازع حوالگی بل کے خلاف دو ماہ سے زیادہ عرصہ سے احتجاج و مظاہرہ کر رہے ہیں۔ تاہم ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹیو کیری لام نے اس بل کے ختم ہونے کا اعلان کر چکی ہیں۔