وانگ کی سیاسی جماعت'' ڈیموسسٹو'' نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا: "ہمارے سکریٹری جنرل کو آج صبح تقریبا ساڑھے سات بجے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ساؤتھ ہورائزنز ایم ٹی آر اسٹیشن جارہے تھے۔ انہیں زبردستی سڑک پر ایک نجی مینی وین میں دھکیل دیا گیا۔
اطلاع کے مطابق اس سال کے شروع میں 22 سالہ نوجوان نے شہر کی اعلی ایگزیکٹو کے لئے امیدواروں کی جانچ پڑتال کے بیجنگ اقدام کے خلاف 2014 میں "چھتری موومنٹ" کے مظاہرے کی اجہ سے دو ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔