بنگلہ دیش حکومت نے کورونا وائرس کوویڈ19کو پھیلنے سے روکنے کےلئے ملک میں تعطیلات کی مدت نو اپریل تک بڑھا دی ہے۔
وزیراعظم شیخ حسینہ نے منگل کو 64 اضلاع کے افسروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران اس کی جانکاری دی۔
انہوں نے کہا کہ 'ہم نے دس دن کی چھٹی کا اعلان کیاتھا،لیکن اب اسے نو اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے'۔
شیخ حسینہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جاری سرگرمیوں میں تال میل بنائے رکھنے میں افسروں سے بات چیت کی۔
اس سے پہلے حکومت نے 26مارچ سے چار اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کیاتھا۔ حالانکہ چکن مارکٹ،فوڈ مارکٹس،میڈیکل اسٹورس،اسپتال اور دیگر سبھی ضروری خدمات کو چھٹیوں کے دائرے سے باہر رکھاگیاتھا۔