سڑکوں پر پولیس کی نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ شہر میں ڈرون اڑانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
چین میں یکم اکتوبر کوقومی دن کے موقع پر تیانمن اسکوائر پر بڑے پیمانے پر ملٹری پریڈ کی جائے گی، جس میں 15 ہزار اہلکار، 160 سے زائد ایئر کرافٹ 500 سے زائد جنگی سامان شامل ہوگا۔
قومی دن کے موقع پر شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ پرہے، تیانمن اسکوائر کے ارد گرد کی سڑکیں بند ہیں جبکہ شہر میں ڈرون کے ساتھ کبوتر اور پتنگیں اڑانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بیجنگ میں گزشتہ ماہ سے سیکورٹی اہلکاروں کی پریڈ کی ریہرسل جاری تھی۔