ETV Bharat / international

شیخ حسینہ نے ٹرمپ جوڑے کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش ظاہر کی

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے یقین دہانی کرائی کہ بنگلہ دیش کے لوگ کورونا کے خطرات کو روکنے کے لئے امریکی باشندوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

sfd
sfd
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 12:01 AM IST

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے کورونا وائرس سے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش ظاہرکی۔

محترمہ حسینہ کے پریس سکریٹری احسان الکریم نے بتایا کہ وزیراعظم نے اس سلسلہ میں مسٹر ٹرمپ کو خط لکھ کر دونوں کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ 'مجھے یہ معلوم ہونے پر کافی دکھ ہوا کہ آپ بدقسمتی سے کورونا سے متاثر ہوگئے اور آپ کو اسپتال میں داخل ہونا پڑا'۔

محترمہ حسینہ نے مزید لکھا کہ 'میں عزت ماب (مسٹر ٹرمپ) اور میڈم میلانیا ٹرمپ کے جلد از جلد کورونا سے مکمل طورپر صحت یاب ہوجانے کی خواہش کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ آئندہ دنوں میں آپ ایک مضبوط اور نئے جذبہ کے ساتھ اپنے دفتر میں واپس آئیں تاکہ آپ کورونا وائرس اور اس سے متعلق چیلنجوں کے خلاف لڑائی میں اپنے ملک کی قیادت کرسکیں'۔

وزیراعظم نے یقین دلایا کہ بنگلہ دیش کے لوگ کورونا وائرس کے خطرے کو روکنے کے لئے امریکہ کے لوگو ں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.