اسرائیل نے مزید کہا کہ 'نوبل دینا' مشق، جس کی قیادت اسرائیل کر رہا تھا، اس فوجی مشق میں فرانس بھی شامل تھا۔ اس مشق میں پانی کے اندر آبدوز کو نشانہ بنانا، تلاشی اور بچاؤ اور بحری جہازوں کے مابین جنگی حکمت عملی سمیت دیگر امور شامل کیے گئے تھے۔
اس مشق کا اختتام جمعرات کو ہوا۔
اسرائیلی بحری آپریشنز کے سربراہ ریئر ایڈمِرل اِیال ہریل نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ان کی بحریہ نے بڑے پیمانے پر مشق کی قیادت کی جس میں اس نے پانی کے اندر جنگ، تلاشی اور بچاؤ کی مشق کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ مشقیں مشترکہ مفادات رکھنے والے غیر ملکی بحری بیڑے کے ساتھ بحریہ کے رابطے کو مستحکم کرنے میں خاص اہمیت کی حامل ہیں'۔
خیال رہے کہ اسرائیل، یونان اور قبرص نے حالیہ مہینوں میں تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ جن میں پانی کے اندر جنگ، 2 ہزار میگا واٹ انڈر سی الیکٹریسٹی کیبل اور پانی کے اندر 1900 کلومیٹر (1300 میل) گیس پائپ لائن کی تعمیر کے منصوبوں کو آگے بڑھانا، شامل ہے۔
تینوں ممالک کے وزرائے دفاع نے نومبر میں ملاقات کی تھی اور فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔