کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ 9 ہزار 992 ہو چکی ہے۔
متاثرین میں سے 5 لاکھ 19 ہزار 50 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 60 لاکھ 54 ہزار 119 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔
جنوبی کوریا میں کورونا کے 54 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ یہاں متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گوانجو میں رواں ہفتے متاثرین کی بڑھتی تعداد کے سبب اسکولز بند کر دیے گئے ہیں اور لاک ڈاون میں سختی برتی جا رہی ہے۔
یہاں اب تک کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 12 ہزار 904 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 282 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 79 ہزار 953 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار 798 ہو چکی ہے۔
کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔
بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 4 ہزار 641 ہو چکی ہے۔ 17 ہزار 834 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔