کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 73 لاکھ 69 ہزار 460 ہو چکی ہے۔
متاثرین میں سے 4 لاکھ 14 ہزار 864 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 36 لاکھ 37 ہزار 780 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 49 ہزار 251 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 277 ہو چکی ہے۔
چین میں کورونا کے تین نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ سبھی بیرون ملک سے چین آئے تھے۔ بدھ کے روز کسی بھی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔
چین میں فی الحال محض کورونا سے متاثر 55 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اس کے علاوہ 157 افراد کو آئسولیشن سینٹرز میں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔
کورونا متاثرین کے معاملے میں بھارت چھٹے نمبر پر ہے۔ یہاں تیزی کے ساتھ متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 583 ہو چکی ہے۔ 7 ہزار 745 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارت میں سب سے زیادہ 90 ہزار 787 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 3 ہزار 289 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر دہلی ہے جبکہ فی الحال اینڈومان اینڈ نکوبار میں 33 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔