ETV Bharat / international

کورونا ٹریکر: عالمی سطح پر تازہ ترین تفصیلات - دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد

چین میں بدھ کے روز کورونا کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے، جبکہ ایک بھی موت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ یہاں فی الحال 79 کورونا متاثرین ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اس کے علاوہ 410 افراد مشکوک ہونے کے سبب نگرانی میں رکھے گئے ہیں۔

سد
سف
author img

By

Published : May 27, 2020, 3:20 PM IST

کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 56 لاکھ 84 ہزار 802 ہو چکی ہے۔

متاثرین میں سے 3 لاکھ 52 ہزار 225 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 24 لاکھ 30 ہزار 593 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تازہ ترین تفصیلات

برطانیہ میں 134 کورونا مریضوں کی موت کے ساتھ ملک میں کورونا سے وابستہ اموات کی تعداد 37 ہزار 48 ہوگئی ہے۔

فرانس:

فرانس میں مارچ کے اوائل سے کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 28،530 ہوچکی ہے، جبکہ اسپتالوں اور آئی سی یو میں مریضوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔

افریقہ:

افریقی بر اعظم کے سبھی ممالک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار 616 ہو چکی ہے، جبکہ 3 ہزار 479 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہاں 46 ہزار 630 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

چین:

چین میں بدھ کے روز کورونا کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے، جبکہ ایک بھی موت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ یہاں فی الحال 79 کورونا متاثرین ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اس کے علاوہ 410 افراد مشکوک ہونے کے سبب نگرانی میں رکھے گئے ہیں۔

چین میں متاثرین کی مجموعی تعداد 82 ہزار 993 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 4 ہزار 634 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

جنوبی کوریا:

جنوبی کوریا میں 40 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ تقریبا 50 دنوں کے دوران ایک دن میں کورونا متاثرین کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ لاکھوں اسکول جاتے بچوں کے لیے یہ تعداد انتہائی تشویشناک ہے۔

یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 11 ہزار 265 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 269 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.