عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 49 لاکھ 86 ہزار 406 تک پہنچ چکی ہے۔ متاثرین میں سے 3 لاکھ 24 ہزار 911 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 19 لاکھ 58 ہزار 525 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔
چین کی صحت انتظامیہ نے بتایا کہ چین میں کورونا وائرس کے 5 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے ایک کا تعلق بیرون ملک سے ہے، جو منگولیہ جیسی خودمختار ریاست کے اندرونی علاقے میں ہے۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اپنی یومیہ رپورٹ میں بتایا کہ باقی چار معاملات ملک کے اندر ہی ایک دوسرے سے پھیلے ہیں۔ البتہ یہاں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایک بھی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کے معاملات بھارت سے لے کر جنوبی افریقہ اور میکسیکو تک پھیل رہے ہیں۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ وبائی مرض کا مرض بہت دور تک پہنچ چکا ہے۔ وہیں روس اور برازیل اب تک کی اطلاع کے مطابق انفیکشن کے معاملے میں محض امریکہ سے پیچھے ہیں۔
روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریبا 9 ہزار 300 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس طرح یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد تقریبا 3 لاکھ ہو چکی ہے۔ ان میں سے متاثرین کی نصف تعداد دارالحکومت ماسکو میں ہی ہے۔ یہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 800 سے زائد ہو چکی ہے۔
![عالمی سطح پر تازہ ترین تفصیلات](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/7270764_globpic2.jpg)
بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 750 ہو چکی ہے۔ 3 ہزار 303 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
فی الحال دنیا بھر میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض امریکہ میں ہیں۔ یہاں متاثرین کی تعداد 15 لاکھ 70 ہزار 583 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 93 ہزار 533 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔