ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری، ہلاکتوں میں اضافہ

کورونا وائرس کا قہر ساری دنیا میں جاری ہے، وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 510 ہوگئی ہے جبکہ اس کی وجہ سے دنیا کے 50 سے زائد ممالک لاک ڈاؤن سے گذر رہے ہیں۔

Global coronavirus cases cross 350000
دنیا بھر میں کرونا کا قہر جاری، 16 ہزار 510 اموات
author img

By

Published : Mar 24, 2020, 7:49 AM IST

Updated : Mar 24, 2020, 12:01 PM IST

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے 50 سے زائد ممالک میں لاک ڈاؤن یا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد گھر میں بند رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

Global coronavirus cases cross 350000
دنیا بھر میں کرونا کا قہر جاری، 16 ہزار 510 اموات

تقریباً 185 ممالک میں 3 لاکھ 78 ہزار 846 افراد کوویڈ-19 کی وبا سے متاثر ہیں۔ اٹلی میں کورونا وائرس کا قہر سے زیادہ دیکھا جارہا ہے یہاں 6 ہزار 77 ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔

چین میں کورونا سے 3277 ہلاکتیں ہوگئی ہیں۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں اسپین کا تیسرا نمبر آتا ہے جہاں 2 ہزار 311 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ ایران میں کورونا سے 1812 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا کے بیشتر (اب تک 185) ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس(کووڈ-19) کا پھیلاؤ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک اس خطرناک وائرس سے 16 ہزار 462 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریبا 3 لاکھ 75 ہزار643 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ہندوستان میں بھی پر کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے اور ملک میں اب تک اس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر468 ہو گئی ہے۔پنجاب کے نواں شہر میں ایک شخص کی موت کے علاوہ بہار اور گجرات میں بھی ایک ایک شخص کی موت ہونے سے ملک میں کورونا وائرس سے کل 9 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

وزارت صحت نے پیر کو بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 468 کیس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 394 مریض ہندوستانی ہیں جبکہ 40 غیر ملکی شہری ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر35 افراد علاج کے بعد صحت مند ہو چکے ہیں۔

کو روناائرس سے ابھی تک سب سے زیادہ متاثر چین کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ ووہان میں گزشتہ تین دن سے کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔چین میں 81,093 افرادکورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور تقریباً تین ہزار دوسو ستّرافراد کی اس وائرس کی زد میں آنے سے موت ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے حوالہ سے سب سے زیادہ سنگین صورتحال اسپین کی ہے۔اسپین میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر2311 ہو گئی ہے۔اسپین میں کورونا وائرس کے 31 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر35,136 ہو گئی ہے۔اس عالمی وبا سے بری طرح متاثر اٹلی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6077ہوگئی ہے۔

اٹلی میں سویلین سیکورٹی کے سربراہ اینجیلو بوریلی نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 601افراد کی موت ہوئی ہے۔اٹلی میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 3780نئے کیس سامنے آئے ہیں۔جس سے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 63927ہوگئی ہے۔

چین کے علاوہ کورونا وائرس نے اٹلی،ایران،امریکہ اور جنوبی کوریا سمیت دنیا کے کئی کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔اس وبا کے آدھے سے زائد کیسز اب چین کے باہر کے ہیں۔

عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او)کی رپورٹ کے مطابق چین کے بعد اٹلی میں اس جان لیوا وائرس نے بڑے پیمانہ پر اپنا پاؤں پھیلا لیا ہے۔ اور یہاں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چین سے تقریبا دوگنی ہوچکی ہے۔دنیا کے کچھ دوسرے ممالک میں بھی حالات سنگین ہیں۔

ایران میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤجاری ہے۔ایران میں اس وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر1812 ہو چکی ہے جبکہ 23 ہزار49 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اٹلی اور ایران کے ساتھ اسپین میں بھی کورونا وائرس نے تباہی مچائی ہے۔

جنوبی کوریا میں مرنے والوں کی تعداد 111 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 8961 افراد اس متاثرہ ہوئے ہیں۔چینی شہریوں کی اچھی خاصی تعداد والے ملک امریکہ میں بھی یہ بیماری بڑے پیمانے پر پھیل چکی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 557افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 43 ہزار،847 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔

فرانس بھی اس وائرس کی شدید زدمیں ہے اور یہاں اب تک 860 افرادکی اس وائرس سے موت ہو چکی ہے جبکہ 19 ہزار،856 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اب تک 335، ہالینڈ میں 213، جرمنی میں 123، سوئٹزرلینڈ میں 118، بیلجیم میں 88، جاپان میں 42، انڈونیشیا میں 49، فلپائن میں 33 اور سویڈن میں 25کے علاوہ دیگر ممالک مثلا عراق میں 23، کینیڈامیں 21، برازیل میں 25، الجیریا اور ترکی میں 37،، ایکواڈورمیں 14، مصرمیں آٹھ، آسٹریلیا، ہندوستان، سات سات،ناروے میں نو، یونان17 اور ڈنمارک میں 13، پرتگال میں 14، آسٹریامیں 7، ملیشیامیں 14،ڈنمارک 24،لکسمبرگ میں آٹھ،ور کروز شپ (ڈائمنڈ پرنسز)،پولینڈ اور مصر میں آٹھ آٹھ،، ہنگری سات، اور لبنان، تھائی لینڈ،میکسیکو، ارجنٹائنا،مراقش میں چار چار، پیرو،رومانیہ میں پانچ پانچ،آئر لینڈ اور پاکستان میں چھ چھ،سلووانیہ،ڈومینیکن ریپبلک،بلغاریہ،تیونیشیا،یوکرین اوربنگلہ دیش میں تین تین،چلی، تھائی لینڈ،بحرین،کولمبیا،آرمینیا،کوسٹاریکا،موریسس،سنگاپور اور یواے ای میں دودو،اسرائیل،چیک جموریہ،فن لینڈ،آئس لینڈ روس،کروشیا،کولمبیا،سلوواکیہ،لتھووانیہ،بوسنیا اور ہرزے گوینا،سائپرس اور مالدووا،آذربائیجان،گیبون،پراگوے،پورٹیریکو،افغانستان،کیوبا،نائھیریا،گھانا،گوائٹے مالا،گیانا،جمائیکا،کانگو سائمن آئس لینڈ،زمبابوے زامبیا اورسوڈان میں ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔

پڑوسی ملک پاکستان میں بھی کورونا وائرس کا اثر زیادہ ہے۔وہاں اب تک 873 افراد کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں جبکہ اس سے متاثر چھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔بنگلہ دیش میں ابھی تک 33لوگوں کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ اس سے متاثرہ تین افراد کی موت ہو چکی ہے۔سری لنکا میں 97 لوگ اس وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔۔نیپال میں اب تک صرف دو متاثر شخص کا پتہ چلا تھا جس کے ٹھیک ہونے کے بعد ان کو چھٹی بھی دے دی گئی ہے جبکہ افغانستان میں 40 متاثرین کا پتہ چلا ہے۔

جان لیوا کورونا وائرس کے پھیلنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے اس وبا کی روک تھام کے لئے ایک کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کی مدد کی پیشکش کی ہے۔اس فنڈ کا استعمال خاص طور پر کمزور صحت کی دیکھ بھال والے ممالک میں کیا جائے گا۔ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لئے 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جمع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قابل غور ہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے کورونا وائرس کے کیس شروع ہوئے تھے اور اب یہ دنیا کے بیشتر ممالک میں اپنا پھیلا چکا ہے۔

Last Updated : Mar 24, 2020, 12:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.