ایران کے اھواز شہر میں دو منزلہ عمارت میں اتوار کو گیس دھماکہ ہونےسے کم از کم پانچ لوگ مارے گئے اور نو دیگر جھلس گئے۔نیم سرکاری خبررساں ایجنسی اسنا نے یہ اطلاع دی۔
اھواز میونسیپل کے فائربریگیڈ محکمے کے سربراہ ابراہیم کانبری نے ایجنسی کو بتایا کہ امیرئی مارکٹ میں دو منزلہ رہائشی عمارت میں ہوئے دھماکہ سے آس پاس کے کئی مکانوں اور کارباری اداروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
اس حادثے میں پانچ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور چھ دیگر جھلس گئے۔ دھماکے کی وجہ کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔