ETV Bharat / international

بیروت میں حکومت کے خلاف مظاہرے

لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر مہلک دھماکے کے بڑھتے ہوئے غم و غصے کے درمیان ہزاروں افراد نے لبنان کے حکمراں طبقے کے خلاف ریلی نکالی، مشتعل مظاہرین نے بیروت میں سرکاری عمارتوں پر دھاوا بول دیا۔

بیروت میں حکومت کےخلاف مظاہرے
بیروت میں حکومت کےخلاف مظاہرے
author img

By

Published : Aug 9, 2020, 1:01 PM IST

بیروت میں رواں ہفتے کے بڑے دھماکے پر عوامی غم و غصے نے ہفتہ کی رات ایک نیا موڑ لیا جب مظاہرین نے سرکاری اداروں پر دھاوا بولا اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ گھنٹوں جھڑپیں کیں، جنہوں نے آنسو گیس اور ربر کی گولیوں کی بھاری بھرکم آوازوں سے جواب دیا۔

ان محاذ آرائیوں میں ایک پولیس افسر ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوئے، منگل کے روز ہوئے دھماکے میں شہر کا بیشتر حصہ تباہ و برباد ہوگیا اور 160 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے۔ درجنوں ابھی تک لاپتہ ہیں اور تقریبا 6000 افراد زخمی ہوئے۔

پہلے ہی غیرمعمولی معاشی اور مالی بحران اور دیوالیہ پن کے قریب بحرانوں سے دوچار ایک ملک میں اس تباہی نے ایک نئی سطح پر عوامی ناراضگی اختیار کرلی ہے۔

احتجاج کی کال دینے والے رہنماؤں نے بیروت کے شہداء اسکوائر پر ایسے سیاستدانوں کو پھانسی کے لیے علامتی پھندے لگائے جنھیں وہ بدعنوانی، لاپرواہی اور اس دھماکے کا ذمہ دار مانتے ہیں۔

درجنوں مظاہرین نے حکومتی وزارتوں اور بینکنگ ایسوسی ایشن کے ہیڈکوارٹر کی عمارتوں پر دھاوا بولا، اور اپنا غصہ ریاستی اور مالیاتی اداروں کی طرف موڑ دیا۔

منگل کو ہوا دھماکہ ہزاروں ٹن امونیم نائٹریٹ کی وجہ سے ہوا، جو بندرگاہ میں چھ برس سے زیادہ عرصے تک غلط طریقے سے محفوظ تھا۔ بیروت کے گورنر کے مطابق، بظاہر ایک آگ لگنے کے بعد، لبنان کی پریشان حال تاریخ کا یہ دھماکہ اب تک کا سب سے بڑا تھا۔ اور تخمینہ لگایا گیا کہ 10ارب سے 15 ارب ڈالر تک کا نقصان پہنچا۔ اس میں 6،200 عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کیوں لوٹایا؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.