ETV Bharat / international

پاکستان: صوبہ خیبرپختونخواہ میں 4 پولیس اہلکار ہلاک - پاکستان کی خبر

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروات میں نامعلوم مسلح افراد نے گشت کر رہی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم از کم چار پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

four policemen killed in Khyber Pakhtunkhwa province of Pakistan
پاکستان: صوبہ خیبرپختونخواہ میں 4 پولیس اہلکار ہلاک
author img

By

Published : Oct 27, 2021, 9:23 PM IST

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخواہ میں پولیس کی گاڑی پر حملے میں ایک افسر سمیت چار پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ سرکاری ذرائع نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

لکی مروات ضلع کے ڈپٹی کمشنر اقبال حسین نے بتایا کہ منگل کی رات گئے پولیس اہلکار معمول کے مطابق گشت پر تھے کہ صوبے کے ضلع لکی مروات کے علاقے وانڈہ میر علامی میں موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

انہوں نے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد حملہ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزاد عمر کے مطابق مسلح افراد نے منگل کی رات تقریباً 10:45 بجے پولیس وین پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کی تلاش کر رہے ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ضلع سے باہر جانے والی تمام سڑکوں پر پولیس اہلکار تعینات کر کے مفرور ملزمان کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔

کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے مقامی میڈیا میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ تاہم ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

دریں اثنا، ایک روز قبل بنوں اور لکی مروات کے اضلاع میں الگ الگ واقعات میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بنوں کے علاقے منڈان میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل احسان اللہ کو قتل کر دیا تھا۔

ایک دوسرے واقعے میں لکی مروات کے قصبے سرائے گمبیلا کے علاقے کوٹکہ آمند میں آبپاشی کے تنازع پر ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے بھائی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.