قندھار میں سڑک کنارے بم پھٹنے کے نتیجے میں ایک ہی کنبہ کے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق قندھار کے علاقے شاہ ولی کوٹ میں سڑک کنارے بم پھٹنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد ہلاک ہوگئے جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔
صوبائی پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بم سڑک کے کنارے لگایا گیا تھا اور جیسے ہی گاڑی گزری دھماکہ ہوگیا۔ تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
(یو این آئی)