ETV Bharat / international

Muhammad Rafiq Tarar has Passed Away: پاکستان کے سابق صدر محمد رفیق تارڑ کا انتقال

author img

By

Published : Mar 8, 2022, 8:59 AM IST

پاکستان کے سابق صدر محمد رفیق تارڑ کی علم و دانش، تاریخ ، قانون اور سیاست کے امور پر گہری دسترس سے ہمیشہ سب نے فیض پایا، وہ نظریۂ پاکستان کی سوچ کا تمام عمر پرچار کرتے رہے۔ محمد رفیق تارڑ مختصر علالت کے بعد 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ Former President of Pakistan Muhammad Rafiq Tarar has Passed Away

پاکستان کے سابق صدر محمد رفیق تارڑ کا انتقال

پاکستان کے سابق صدر محمد رفیق تارڑ Former President Muhammad Rafiq Tarar علالت کے بعد 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ ایک عرصہ سے بیمار تھے۔ Former President of Pakistan Muhammad Rafiq Tarar has Passed Away

سابق صدر محمد رفیق تارڑ 2 نومبر 1929 کو پیر کوٹ میں پیدا ہوئے۔ رفیق تارڑ 1989 سے 1991 تک لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس رہے، وہ 1991 سے 1994 تک سپریم کورٹ کے جج رہے۔

سابق صدر محمد رفیق تارڑ یکم جنوری 1998 سے 20 جون 2001 تک صدرِ پاکستان کے منصب پر فائز رہے۔ وہ پاکستان کے 9ویں صدر تھے۔

محمد رفیق تارڑ 1997 میں سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ریٹائر ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے۔ 1998 کے آغاز میں انہیں صدرِ پاکستان منتخب کیا گیا۔

1999 میں جنرل پرویز مشرف کی طرف سے میاں نواز شریف کی حکومت کی برطرفی کے بعد انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا اور اس طرح وہ 2001 تک صدر رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

رفیق تارڑ کے پوتے عطاء اللہ تارڑ اور بہو سائرہ افضل تارڑ ن لیگ کے اہم رہنماؤں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

رفیق تارڑ کی علم و دانش، تاریخ ، قانون اور سیاست کے امور پر گہری دسترس سے ہمیشہ سب نے فیض پایا، وہ نظریۂ پاکستان کی سوچ کا تمام عمر پرچار کرتے رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.