پاکستان کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی کورونا وائرس متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کی اطلاع ان کے بیٹے قاسم گیلانی نے اپنے ٹوئٹر پر دی۔
قاسم گیلانی نے ٹوئٹر پر اپنے والد کو کورونا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اور قومی احتساب بیورو (نیب) کا شکریہ کہ آپ نے کامیابی کے ساتھ میرے والد کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا۔ میرے والد کا کووڈ-19 یعنی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اس سے قبل پاکستان مسلم نون کے صدر شہباز شریف اور ریلوے کے وزیر رشید احمد کی رپورٹ بھی مثبت آئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بھی کورونا سے مثبت پائے گے ہیں۔
اس طرح اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ صحافی سمیت متعدد افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ ان میں سے ڈھائی ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔