ETV Bharat / international

بنگلہ دیش کے سابق وزیر صحت کی کورونا سے موت - محمد نسیم کا انتقال

بنگلہ دیش کے سابق وزیر صحت اور عوامی لیگ کے رہنما محمد نسیم کا سنیچر کو یہاں ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 72 برس کے تھے اور کورونا سے متاثر تھے۔

Former Health Minister and Awami League leader Muhammad Naseem
سابق وزیر صحت اور عوامی لیگ کے رہنما محمد نسیم
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 10:55 PM IST

سابق وزیر صحت اور عوامی لیگ کے رہنما محمد نسیم کے بیٹے تنویر شکیل جوائے نے آج صبح بتایا کہ تقریبا گیارہ بج کر دس منٹ پر مسٹر نسیم نے آخری سانس لی۔

مسٹر نسیم کی پیدائش دو اپریل 1948 کو ہوئی تھی۔ وہ سال 1999 سے 2001 تک ملک کے وزیر داخلہ رہے۔ اس کے بعد مسٹر نسیم 2014-2019 تک حکومت میں وزیر صحت وخاندانی فلاح وبہبود کے وزیر رہے۔

مسٹر نسیم کی صحت خراب ہونے کے بعد میڈیکل بورڈ کے بارہ اراکین والی ایک کمیٹی کی جمعہ کی رات ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایمرجنسی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں ان کے بیٹے بھی موجود تھے۔ مسٹر نسیم دو جون کو کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔

اسپتال میں علاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد پانچ جون کو سابق وزیرصحت کا کامیاب آپریشن ہواتھا۔ ایک دن پہلے مسٹر نسیم کی صحت میں بہتری کے بعد انہیں آئی سی یو سے جنرل وارڈ میں شفٹ کیا جاناتھا۔

بنگلہ دیش کے صدر عبدالحمید، وزیراعظم شیخ حسینہ اور وزیر خارجہ عبدالمؤمن نے مسٹر نسیم کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.