ETV Bharat / international

ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت افغانستان کو مدد - سول ایوی ایشن اتھارٹی

افغانستان کے لیے خوراک پہنچانے میں پاکستان کی معاونت جاری ہے، بین الاقوامی فوڈ پروگرام کے تحت 6 خصوصی طیارے اور 2 ہیلی کاپٹر دفاقی دارالحکومت پہنچ گئے۔

world food program
ورلڈ فوڈ پروگرام
author img

By

Published : Sep 3, 2021, 8:41 PM IST

افغانستان پر طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے اور اب تک نئی حکومت کی تشکیل نہ کرنے کے پیدا شدہ بحران کے درمیان افغانستان کے لیے خوراک پہنچانے میں پاکستان کی معاونت جاری ہے، بین الاقوامی فوڈ پروگرام کے تحت 6 خصوصی طیارے اور 2 ہیلی کاپٹر دفاقی دارالحکومت پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام کے لیے چھے خصوصی طیارے اور دو ہیلی کاپٹر اسلام آباد لینڈ کرچکے ہیں۔ اس ضمن میں کرائسز مینجمنٹ ڈویژن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کو خصوصی این او سی کا اجرا کیا تھا۔ذرایع کا کہنا ہے کہ یو این فوڈ پروگرام عملہ افغانستان میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں حکومت کی تشکیل جلد، خدو و خال تیار

اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر پشاور ایئرپورٹ سے افغانستان کے لیے آپریٹ ہوں گے جبکہ فکس ونگ کے طیارے اسلام آباد ایئرپورٹ سے افغانستان روانہ ہوں گے۔

پاکستان نے یو این فوڈ پروگرام کو پاکستانی ایئرپورٹ کے استعمال کی اجازت دی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.