افغانتسان کے صوبے ننگر ہار میں مسلح افراد کی فائرنگ میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے ننگرہار میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، حملہ آوروں نے گیسٹ ہاؤس پر اندھادھند فائرنگ کی جس کے باعث طالبان کا سابق اہلکار بھی ہلاک ہوگیا جبکہ واقعہ میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد کو طلب کر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سرچنگ کا عمل جاری ہے۔ تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
(یو این آئی)