ETV Bharat / international

پاکستان: روزانہ 80 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ کورونا سے اموات کا خدشہ - کورونا کے معاملے میں پاکستان کی صورتحال

منصوبے کے ورژن ون کے الگورتھم تخمینوں کے مطابق پاکستان میں کورونا کی وبا اگست 2020 کے وسط تک اپنے عروج پر پہنچ چکی ہوگی اور ملک میں سب سے زیادہ اموات 10 اگست کو ہوں گی جو کہ ڈیڑھ لاکھ سے بھی زائد ہو سکتی ہیں۔

sfd
sfd
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 4:11 PM IST

اگلے دو مہینے میں اگست کے وسط تک کووڈ 19کے سبب پاکستان میں روزانہ 80 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ تک اموات ہو سکتی ہیں۔ یہ حیران کن تخمینہ برطانیہ کے معروف امپیریل کالج نے اپنے حالیہ منصوبے میں پیش کیا ہے۔

یہ منصوبہ الگورتھم اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے تمام ممالک میں جون کے پہلے ہفتے تک تصدیق ہونے والے کیسز کے مطابق بنایا گیا۔ یہ اطلاع روزنامہ ڈان نے دی ہے۔

منصوبے کو ورژن ون اور ورژن ٹو کے نام سے چھ اقسام میں تیار کیا گیا ہے اور منصوبے کی تمام اقسام مختلف اعداد و شمار اور تخمینے فراہم کرتی ہیں۔

منصوبے کے ورژن ون کے الگورتھم تخمینوں کے مطابق پاکستان میں کورونا کی وبا اگست 2020 کے وسط تک اپنے عروج پر پہنچ چکی ہوگی اور ملک میں سب سے زیادہ اموات 10 اگست کو ہوں گی جو کہ ڈیڑھ لاکھ سے بھی زائد ہو سکتی ہیں۔

اسی طرح ورژن ٹو کے الگورتھم تخمینوں میں بھی پاکستان میں اگست میں کورونا کی وبا کے عروج پر پہنچنے کے تخمینے لگائے گئےہیں اور 10 اگست 2020 کو سب سے زیادہ یعنی 77 ہزار تک اموات ہوں گی۔

آن لائن جاری کیے گئے منصوبے میں کم اور متوسط آمدنی والے ممالک سے متعلق اندازوں پر مبنی حیران کن اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

اس منصوبے میں امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس، اٹلی، اسپین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جیسے ممالک کو شامل نہیں کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.